جاڑے کا سماں
قسم کلام: اسم ظرف زمان
معنی
١ - جاڑے کا موسم، سردی کا زمانہ۔ جاڑے کا سماں بدلا پھر فصل بسنت آئی ( ١٩٢٩ء، مطلع انوار، ١٢١ )
اشتقاق
سنسکرت زبان سے ماخوذ اسماء 'جاڑے اور سماں' کے درمیاں 'کا' بطور حرف اضافت لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٢٩ء میں "مطلع انوار" میں مستعمل ملتا ہے۔
جنس: مذکر